ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جموں و کشمیر :صحافی شجاعت بخاری کے تین قاتلوں کی شناخت

جموں و کشمیر :صحافی شجاعت بخاری کے تین قاتلوں کی شناخت

Wed, 27 Jun 2018 23:03:09    S.O. News Service

سری نگر،27جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جموں و کشمیر پولیس نے سینئر صحافی شجاعت بخاری کے قتل میں شامل تین افراد کی شناخت کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق حملے میں شامل دو افراد جنوبی کشمیر کے رہنے والے ہیں جبکہ تیسرا پاکستانی شہری ہے۔ پولیس ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ حملے میں شامل پاکستانی دہشت گرد کا نام نوید جٹ ہے ، جو کہ اس سال فروری میں اسپتال سے فرار ہوگیا تھا ۔ جٹ لشکر کا دہشت ہے۔

حالانکہ کشمیر زون پولیس نے ٹویٹ کیا ہے کہ اس معاملہ میں پولیس کی طرف سے کوئی بھی پریس ریلیز جاری نہیں کی گئی ہے۔

ایک طرف پولیس کا کہنا ہے کہ اس حملے میں لشکر کا ہاتھ ہے تو وہیں دوسری طرف لشکر نے اس کو ہندوستانی ایجنسیوں کی حرکت قرار دیتے ہوئے حملہ کی ذمہ داری لینے سے انکار کردیا ہے۔

لشکر لیڈر محمود شاہ نے 25 جون کو ترجمان ڈاکٹر عبداللہ غزنوی کے توسط سے بیان جاری کیا تھا۔ اس نے کہا تھا کہ حملے میں لشکر کمانڈر محمد نوید جٹ کے شامل ہونے کے الزامات پوری طرح سے جھوٹے ہیں ۔ ادھر پولیس اس سلسلہ میں بدھ کو ایک پریس کانفرنس کرسکتی ہے۔


Share: